اسلام آباد کے ڈی چوک پر جاری مذہبی جماعتوں کے کارکنان نے احتجاج کے دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے سگنل توڑ دیے اور ریڈ زون کی جانب بڑھنے لگے۔
اسلام آباد میں ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران مظاہرین مشتعل ہوگئے اور سپریم کورٹ کی جانب بڑھنے لگے۔
مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سگنل توڑ دیے جس پر پولیس نے ان پر شیلنگ کی، تاہم مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔
مظاہرین ڈی چوک کا گیٹ زبردستی کھلوا کر ریڈ زون کی جانب روانہ ہوگئے اور مشتعل مظاہرین نے ڈی چوک سے رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔