google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر ناقص سفارتکاری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر ناقص سفارتکاری

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر ناقص سفارتکاری کے باعث بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی کارکردگی پر عدم اطمینان اور بعض تحفظات کے پیش نظر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کو اسلام آباد بلا کر ان سے وضاحت طلب کی گئی تھی

انہوں نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام کے سامنے وضاحت طلب امور پر اپنا موقف پیش کیا،

اس حوالے سے وزارت خارجہ میں چائنا ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل عامر خان کی ذمہ داریوں کو بھی تبدیل کر دیا گیا ۔ ان ذرائع کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے ان کی سفارتی ذمہ داریوں میں بھی تبدیلی ہوسکتی ہے

تاہم فی الوقت اس منصب کیلئے موزوں سفارتی شخصیت دستیاب نہیں جسے یہ ذمہ داریاں تفویض کی جائیں اس لئے فی الحال وہ چین میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر وزارت خارجہ کے ذریعے نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین کے سفیر کو پاکستان بلایا گیا تھا تاہم تفصیلات کے بارے میں انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …