google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 الیکشن ٹریبونل کیس کاز لسٹ سے ڈی لسٹ - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

الیکشن ٹریبونل کیس کاز لسٹ سے ڈی لسٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کے کیس کو کازلسٹ سے ڈی لسٹ کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 19 اگست کو الیکشن ٹریبونل کیس کی سماعت کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونل کیس سلمان راجا کے وکیل کی درخواست پر ڈی لسٹ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سلمان راجا کے وکیل حامد خان نے درخواست دی تھی کہ وہ 6 ستمبر تک رخصت پر ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے جبکہ سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …