google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گورنر پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ اور گاڑی کا تحفہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

گورنر پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ اور گاڑی کا تحفہ

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو تحفے میں گاڑی اور 20 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا گورنر ہاؤس پنجاب میں سلیم حیدر خان نے استقبال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے۔ 

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر حصے میں ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے، ہمیں توقع ہے کہ وہ مزید ریکارڈ توڑیں گے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ گورنر پنجاب اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ پورا ملک مجھے عزت دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے قوم کی طرف سے ملنے والی عزت سب سے بڑا اعزاز ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ قوم اسی طرح مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھے، ان شاء اللّٰہ اپنے ملک کے لیے مزید نئی کامیابیاں سمیٹوں گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …