google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پٹرول ، ڈیزل سستا کردیا گیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پٹرول ، ڈیزل سستا کردیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے  یومِ آزادی پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کیا ہے۔

پٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.70 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔

پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اگست سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں ملک میں 1.20 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 11 فیصدکم ہے ۔گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 17فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جون میں ملک میں 1.45 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جولائی میں کم ہو کر 1.20 ملین ٹن ہو گی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں ملک میں 0.59 ملین ٹن پٹرول ، 0.40 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.08 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں بالترتیب 10، 6 اور 46 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 0.66 ملین ٹن پٹرول ، 0.49 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.14 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …