صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپکس گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی ہدایت دے دی۔
صدر آصف زرداری ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیں گے ، ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
صدر زرداری نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی۔