سی سی پی نے گُمراہ مارکیٹنگ پر ملٹی نیشنل کمپنی پر 6 کروڑ رُوپے جُرمانہ عائد کر دیا۔
ملٹی نیشنل کمپنی پر یہ جُرمانہ اپنی پراڈکٹ ‘لائف بوائے صابن’ اور ‘لائف بوائے ہینڈ واش’ کے لیے گُمراہ کُن مارکیٹنگ اور غیر حقیقتی دعوے کرنے پر کیا۔
گُمراہ کُن مارکیٹنگ اور غیر حقیقتی دعوے نہ صرف صارفین کو غلط معلومات کی فراہمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ حریف کاروباری اداروں کے کاروباری مُفادات کو نُقصان پہنچانے کا سبب بھی بنتے ہیں۔
یونی لیور پاکستان مذکورہ مصنوعات کے حوالے سے قطعی دعوے کرکے دیگر کاروباری اداروں کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچاتا رہ اور صارفین کو گمراہ کرتا رہا ۔
ان گمراہ کُن دعوہ جات کے زریعے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی پانچ واضح خلاف ورزیاں کی جار رہی تھیں۔
صحت اور حفاظت سے متعلق یہ دعوے قابل اعتماد سائنسی شواہد سے ثابت بھی نہیں کئے جا سکے۔