google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مختلف مقامات پر بارش ، نشیبی علاقے زیر آب - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مختلف مقامات پر بارش ، نشیبی علاقے زیر آب

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنے لگی ہے، اسلام آباد کے سیکٹر ایچ تیرہ میں بچہ پانی میں بہہ کر جاں بحق ہو گیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ نالہ لئی میں مسلسل بارش کے باعث طغیانی کی صورتحال ہے جس کے پیش نظر نالہ لئی کی قریبی آبادی کو خالی کروایا جائے۔

بلوچستان کے قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی رہی اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 2 بچیاں جان بحق ہو گئیں۔

ادھر لاہور میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں کہیں اور ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …