امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 4 دن سے حکومتی کمیٹی تلاش گمشدہ ہے۔ مشاروت کر کے فیصلہ کروں گا کہ دھرنا یہاں سے 7 یا 8 اگست کو آگے بڑھانا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ پاکستان میں بھی امریکہ کے آلہ کاروں اور بھارت کے یاروں سے نجات حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حمکران سن لیں ہم دھرنا دیئے بیٹھے ہیں آپ نہ سمجھیں ہم تھک کر چلیں جائیں گے۔ آپ سمجھ رہے ہیں کہ کچھ اشیاء کی قیمتیں اوپر نیچے کرکے آپ عوام کو کہیں کہ اس میں دھرنے والوں کا کریڈیٹ نہیں۔ تمہیں ان سب کو سامنے لانا ہو گا جو آئی پی پیز کے دھندے میں ملوث تھے۔ تم نہیں لاؤ گے تو ہم سامنے لائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر تمہیں بڑی گاڑیاں چلانا ہیں تو اپنے پیسوں اور پٹرول سے چلاؤ۔ ہم اپنے جائز مطالبوں سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطاب کے بعد مشاروت کر کے فیصلہ کروں گا کہ دھرنا یہاں سے 7 اگست کو یا 8 اگست کو آگے بڑھانا ہے۔ کبھی کمیٹی بناتے ہوں کبھی تاریخ دیتے ہو کبھی ٹیکنیکل کمیٹی لاتے ہو۔ 4 دن سے حکومتی کمیٹی بھاگی ہوئی ہے تلاش گمشدہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم شاہراہیں بند کرسکتے ہیں۔ اس لیے بڑی تحریک سے بچ جاؤ۔ یہ بھی مودی کے یار ہیں۔ یہ وہی نواز شریف ہے جو مکتی باہنی کے لوگوں کی قبروں پر پھول چڑھا کر آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف ہی کہتا ہے کہ مشرقی اور مغربی پنجاب تو تقسیم کے وقت کی لکیر ہے۔ اگر مطالبات منظور نہیں ہوئے تو بڑی کال دوں گا اس لیے مسئلہ حل کرو ورنہ وقت نہیں رہے گا۔