google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جماعت اسلامی کے دھرنے کا چھٹا روز، مذاکرات کا دوسرا دور - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

جماعت اسلامی کے دھرنے کا چھٹا روز، مذاکرات کا دوسرا دور

 جماعت اسلامی کا دھرنا آج چھٹے روز میں داخل ہوگیا جب کہ حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے اور حکومتی اخراجات ختم کرنے سمیت 10 مطالبات پر عمل کے لیے جماعت اسلامی کے دھرنے کا آج چھٹا روز ہے۔

لیاقت باغ چوک راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران نے بھی حمایت میں آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بطور احتجاج اندرون شہر دکانیں آج بند رہیں گی۔ علاوہ ازیں تاجر رہنما اور دکان دار بھی آج جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک ہوں گے۔

دریں اثنا جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ہوگا۔ سہ پہر 3 بجے کمشنر آفس راولپنڈی میں ہونے والے مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی نے اپنی ٹیم 3 سے بڑھا 6 رکنی کردی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …