google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیئرمین ایف بی آر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

چیئرمین ایف بی آر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے  مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے حکومت کو 2 ہفتوں کا نوٹس دیا ہے

گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے امجد زبیر ٹوانہ نے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد زبیر ٹوانہ نے حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

امجد زبیر نے مراسلے میں لکھا ہے کہ اپنا عہدہ چھوڑنا ہے اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہوں۔

ذرائع نے بتایا کہ امجد زبیر ٹوانہ نے وزیرِ مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …