google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پیپلز پارٹی بلوچستان میں شدید اختلافات، بلاول کا نوٹس - UrduLead
جمعہ , مارچ 28 2025

پیپلز پارٹی بلوچستان میں شدید اختلافات، بلاول کا نوٹس

پیپلز پارٹی بلوچستان میں شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں جس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے جس کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس لے لیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر سینئر نائب صدر سینیٹر عمر گورگیج کے ساتھ ساتھ صوبائی سیکریٹری اطلاعات سربلند جوگیزئی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کو پریس کانفرنس کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

دونوں رہنماؤں سے دس روز میں شوکاز نوٹس کا جواب طلب کیا گیا ہے بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر چنگیز جمالی اور جنرل سیکریٹری روزی خان کاکڑ کو بھی شوکاز نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …