google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالرز قرض دینے کی منظوری دے دی۔

رقم پاکستان میں سیلاب سےمتاثرہ گھروں، انفرااسٹکچر کی تعمیر پرخرچ ہوگی اور منصوبے کے تحت سندھ میں صحت کی بنیادی سہولتوں کو بحال کیاجائےگا۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق، 2022ء میں سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی،21 لاکھ گھر مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 سال گزرنے کے باوجود کئی متاثرین عارضی گھروں یا شیلٹرز میں رہنے پر مجبور ہیں.

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …