google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شرمیلا فاروقی کی پیرس میں امبانی خاندان کے ساتھ تصاویر وائرل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

شرمیلا فاروقی کی پیرس میں امبانی خاندان کے ساتھ تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف خاتون سیاستدان شرمیلا فاروقی کی پیرس میں ایشیا کے سب سے امیر ترین خاندان امبانی خاندان سے ملاقات ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پی پی پی رہنما، ایم این اے شرمیلا فاروقی آج کل اپنی سالگرہ کے جشن کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں  موجود ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز ناصرف امبانی خاندان کی صاحبزادی ایشا امبانی کے ساتھ انسٹاگرام کی اسٹوری پر اپنی تصوری شیئر کی ہے بلکہ اُنہوں نے مکیش امبانی سے بھی ملاقات کی فوٹو اپلوڈ کی ہے۔

ایشا امبانی اور اپنی تصویر کے کیپشن میں شرمیلا فاروقی کا لکھنا تھا کہ ’امبانی امبانی کرتے مل ہی گئی ایشا امبانی سے۔‘

دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے شوہر، ہشام شیخ اور بیٹے حسین کے ہمراہ مکیش امبانی کے ساتھ فوٹو شیئر کی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اس اسٹوری پر بتایا ہے کہ اُن کی مکیش امبانی سے ملاقات ڈزنی لینڈ میں ہوئی ہے، کیپشن میں اُن کا لکھنا تھا کہ ’اور ایک بار پھر امبانی۔‘

تصاویر اور کیپشنز سے معلوم ہوتا ہے کہ غالباً شرمیلا فاروقی کی بھارت کی ان امیر ترین، معروف شخصیات سے ملاقات ایک ساتھ نہیں بلکہ یکے بعد دیگرے ہوئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …