google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے روز بھارت ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

رانگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اپنا 150 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستان ٹیم وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کے سبب 19.2 اوورز میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سدرہ امین تین چوکوں کی مدد سے 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔

فاطمہ ثنا نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز اسکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔ طوبیٰ حسن نے تین چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے آف اسپنر دپتی شرما نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

رینوکا سنگھ، شریانکا پاٹل اور پوجا واستراکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے 14.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

شفالی ورما اور سمرتی مندھانا نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز کا اضافہ کیا۔ سمرتی مندھانا نے45 اور شفالی ورما نے 40 رنز اسکور کیے۔ 

پاکستان ویمنز کی طرف سے سیدہ عروب شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کے روز نیپال کے خلاف کھیلے گی جس نے اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …