google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

حکومت نے آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ 

وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 183 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ 

لائٹ ڈیزل آئل 24 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 166 روپے 25 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا۔ 

پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت و اپوزیشن میں آج مذاکرات

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے …