کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی۔
اسلام آباد سے وفاقی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافے کیا گیا ہے۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک والے گھریلو صارفین 3 ماہ کےلیے اضافے سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں جبکہ باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھادیا گیا ہے۔