google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کمرشل، زرعی، بلک صارفین کیلئے بجلی مہنگی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کمرشل، زرعی، بلک صارفین کیلئے بجلی مہنگی

حکومت نے ایک اور بجلی بم گرا دیا اور وفاقی کابینہ نے کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 8.04 روپے اضافے کی منظوری دی ہے اور جولائی سے کمرشل صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 77 روپے 15 پیسے ہوگیا ہے۔

زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا ہے جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے ہوگیا ہے۔

جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے اور جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 61 روپے 03 پیسے ہوگیا ہے۔

اسی طرح بلک صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5.51 روپے اضافہ منظور کیا گیا ہے اور رواں ماہ سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …