پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ، گلوکارہ و کامیڈین بشریٰ انصاری نے مداحوں کو پہلی بار اپنی بیٹی سے ملوایا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں سخت دل والدہ کا کردار ادا کرنے والی فنکارہ کے نئے وی لاگ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ حقیقت میں ایک نرم مزاج اور موم دل والدہ ہیں۔
بشریٰ انصاری نے گزشتہ روز کراچی کے خوشگوار موسم کی مناسبت سے اپنے یوٹیوب چینل پر وی لاگ شیئر کیا۔
اداکارہ نے اس دوران ناصرف موسم، سوک ایجوکیشن، پکوان پر بات کی بلکہ اپنے فالوورز کو بیٹی نریمان انصاری سے بھی ملوایا۔
اداکارہ کا بتایا کہ ان کی بیٹی بیرونِ ملک سے آج کل کراچی آئی ہوئی ہیں، بیٹی کے بچے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے باہر گئے ہوئے ہیں جبکہ وہ گھر میں موجود ہیں۔
بشریٰ انصاری کا اپنے وی لاگ میں کہنا ہے کہ میں پھر کبھی اپنے چھوٹے بچوں سے بھی مداحوں کی ملاقات کرواؤں گی۔