google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کا  2 ہزار آئی ٹی ہنر مند جاپان بھیجنے کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان کا  2 ہزار آئی ٹی ہنر مند جاپان بھیجنے کا اعلان

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ حکومت  2000  آئی ٹی ہنر مندوں کو جلد جاپان بھیج رہی ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیز جائیداد کی منتقلی کے لیے آن لائن سہولت سے مستفید ہونگے ابتدائی طور پر امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، دبئی، اٹلی اور سپین کے پاکستانیوں کو سہولت میسر ہو گی، جائیداد کی منتقلی کی شکایات کا ازالہ 20 ایام کے اندر ہو سکے گا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی باہر بیٹھے بیٹھے پراپرٹی ٹرانسفر کر سکیں گے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زیادہ تر شکایات جائیداد کی منتقلی کے بارے میں ہوتی ہیں، پاور آف اٹارنی والے مساٸل ختم ہوجاٸیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی پناہ لینے والوں کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے کوشش ہے ملک کے اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکیں۔

اوورسیز منسٹر نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پاکستانیوں کو باہر نہیں جانا چاہیے،جو بھی سرمایہ کاری تیس چالیس ملین ڈالرز کی ہو، ایس آئی ایف سی سے رجوع کرتے ہیں، اگر ہمارے ملک میں کارخانے لگ رہے ہوتے تو پاکستانی باہر نہ جاتے، حکومت اور اداروں کو اپنے پاٶں پر خود کھڑا ہونا چاہیے۔

نیو یارک کے مٸیر نے یقین دلایا ہے کہ پیرا میڈیکل کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ ہر سال 7سے 8 لاکھ پاکستانی بیرون ملک جاتےہیں، بیرون ملک جیلوں میں 20 ہزار کے قریب پاکستانی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …