google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تاخیر سے شادی اچھا فیصلہ ہے: صنم سعید - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

تاخیر سے شادی اچھا فیصلہ ہے: صنم سعید

پاکستانی معروف و باصلاحیت اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ 35 برس کے بعد محبت کا تصوّر غیر حقیقی نہیں ہوتا بلکہ پختہ ہوجاتا ہے، آپ سب سے پہلے خود سے محبت کرتے ہیں، اپنا خیال رکھنا سیکھ لیتے ہیں۔

حال ہی میں نجی فیشن میگزین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اداکارہ نے مختلف امور پر گفتگو کی۔

دوران انٹرویو انہوں نے 35 برس کے بعد شادی کے تجربے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن آپ اپنا خیال رکھنا سیکھ لیتے ہیں، اپنے آپ کو سمجھ لیتے ہیں تو آپ تمام دوسری چیزیں بھی سمجھ لیتے ہیں اور رشتہ نبھانا آسان ہوجاتا ہے، جب تک آپ اپنے آپ کو نہیں سمجھتے تو کوئی دوسرا کیسے آپ کو سمجھے گا۔

انہوں نے دوران انٹرویو تاخیر سے شادی کو سراہا لیکن ساتھ ہی کہا کہ 35 کی عمر شادی کے لیے کچھ زیادہ ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر کوئی پہلے ناکام رشتے سے گزرا ہو یا کسی کی بڑی عمر تک شادی نہیں ہوئی ہو تو وہ شادی نہ کرے۔

انہوں نے سینیئر اداکارہ ثمینہ اور اداکار منظر صہبائی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ محبت کسی بھی عمر میں مل سکتی ہے۔35 کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ دنیا ختم ہوگئی، جیسا کہ ہمارے معاشرے میں تصور کیا جاتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …