google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حبا بخاری ’ریٹنگ کوئین‘ ہے - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حبا بخاری ’ریٹنگ کوئین‘ ہے

پاکستانی معروف اداکار، فلم پروڈیوسر، ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور ٹیلی ویژن میزبان شہریار منور نے اداکارہ حبا بخاری کو ریٹنگ کوئین قرار دے دیا ہے۔

حبا بخاری کے ساتھی اداکار شہر منور کا مزید کہنا ہے کہ ’اداکارہ ایک پرسکون اور ٹھہری ہوئی شخصیت کی مالک ہیں، وہ ریٹنگ کوئین اور ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے مصروف ترین اداکارہ ہیں۔‘

واضح رہے کہ حبا بخاری اور شہریار منور نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’رَد‘ میں ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں، انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو شائقین کی جانب سے ایک ساتھ خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں اداکار شہریار منور نے ساتھی اداکارہ حبا بخاری کے ہمراہ انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران شہریار منور نے اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ حیرت انگیز دوستی کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

شہریار منور نے حبا بخاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک الگ بات ہے کہ حبا بخاری شوٹنگ کے لیے تاریخیں بہت دیر سے دیتی ہیں مگر وہ مصروف ترین اور ریٹنگ کوئین ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حبا بخاری سیٹ پر زیادہ گھلتی ملتی نہیں ہیں اور اپنے موبائل فون کے ساتھ مصروف رہتی ہیں۔

دوسری جانب حبا بخاری نے اپنے ساتھی اداکار سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہریار منور صدیقی بہت سادہ اور انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں، شہرت کے باوجود اِن میں ’میں‘ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، وہ شائستہ شخصیت اور کمال کے ہیں۔

حبا بخاری کا کہنا تھا کہ شہریار منور صدیقی کو بھی سیٹ پر دیگر ساتھی اداکاروں یا عملے کے ساتھ گھلنا ملنا بالکل نہیں پسند، شوٹنگ کے دوران وہ اپنے کمرے میں رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ حبا بخاری نے جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’تیری میری جوڑی‘ سے ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔

حبا بخاری نے بہت کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری اور ہنر کے بلبوتے پر نام کمایا ہے، اداکارہ کی شہرت میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جس کی وجہ اُن کے ہر آنے والے ڈرامے کا سپر ہٹ ہو جانا ہے۔

انڈسٹری میں یہ تصور عام پایا جاتا ہے کہ جس میں حبا بخاری ہوں وہ پروجیکٹ سپر ہٹ ہو جاتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …