google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ای سی سی کی چینی کی برآمد کی مشروط منظوری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ای سی سی کی چینی کی برآمد کی مشروط منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن فاضل چینی کی برآمد کی مشروط منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ ہوا۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزارت قومی تعلیم کی تجویز پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو خود مختار اداروں سے بیرونی قرضوں و کریڈٹ کی ری لینڈنگ پالیسی سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی تجویز پر قیمتوں میں فرق کے تناظر میں پی ایس او سمیت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 9 ارب روپے جاری کرنے کی تجویز کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں وزارت صنعت وپیداوارکی تجویز پر ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن فاضل چینی کی برآمد کی مشروط منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے چینی کی برآمد کو قیمتوں میں اضافے سے مشروط کردیا ہے، قیمتوں میں اضافے کی صورت میں چینی کی برآمد کی اجازت واپس لی جائے گی۔

علاوہ ازیں ای سی سی نے ہدایت کی برآمدات سے حاصل ہونے والی رقم کسانوں کے ملوں کے ذمہ واجبات کی ادائیگی کے لیے استعمال میں لائے جانے کی یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں پاور ڈویژن کی سمری پر او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان ہولڈنگز کمپنی کو 82 ارب روپے کی مالیاتی سہولت کی ادائیگی کی تجویز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اوجی ڈی سی ایل اس انتظام کے ذریعہ حکومت پاکستان کے واجبات کو کلیئر کرے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …