google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی پی اور ن لیگ کے درمیان مذکرات کا دوسرا دور ختم - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پی پی اور ن لیگ کے درمیان مذکرات کا دوسرا دور ختم

پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا، ن لیگ کی طرف سے اسحاق ڈار، ایاز صادق، رانا ثناء اللّٰہ جبکہ پی پی کے یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، شیری رحمان شریک ہوئیں۔

مذاکرات کے بعد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بات چیت ہوئی ہے لیکن ایک نشست میں بات مکمل نہیں ہوسکتی، ایسے بھی کچھ ایشو ہیں جن کا تعلق وزیراعظم سے ہے، کچھ ایشو ایسے ہیں جن کا تعلق وزیراعلیٰ سے ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جو تحریری معاملات طے ہوئے ہیں وہ پورے ہوجائیں، جو بجٹ بن رہا ہے اس پر پیپلز پارٹی کی رائے لی جائے۔

چیئرمین سینیٹ  یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، پہلے بھی کہا تھا ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے، کچھ نکات پر عمل ہوگیا ہے کچھ پر رہ گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …