google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیٹ فلکس سیریز کے سیٹ سے فواد خان کی دھوم - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

نیٹ فلکس سیریز کے سیٹ سے فواد خان کی دھوم

پاکستانی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کے سیٹ سے سپر اسٹار فواد خان کی تازہ جھلک نے دھوم مچادی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں اداکار نامور اسٹائلسٹ راؤ علی خان کے ساتھ موجود ہیں اور یہ تصویر اٹلی میں لی گئی ہے۔

’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی کاسٹ میں فواد کے ساتھ ماہرہ خان، صنم سعید، احد رضا میر، مایا علی اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

ویب سیریز سکندر نامی کردار کے گرد گھومتی ہے جو ہارورڈ یونیورسٹی کا لاء اسٹوڈنٹ ہے اور ایک دل خراش واقعہ سے اس کی زندگی یکسر تبدیل ہوجاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر فواد خان کے مداح اپنے اداکار کی نئی جھلک کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور اس توقع کا اظہار کررہے ہیں کہ نیا نیٹ فلکس پروجیکٹ پاکستانی فنکاروں کو عالمی سطح پر نئی شناخت دے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …