google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فائلرز اور نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

فائلرز اور نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز

فائلرز کی شرح میں 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 45 فیصد

وفاقی بجٹ 2024ء میں آئندہ مالی سال کےلیے فائلرز اور نان فائلرز کے ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال پراپرٹی پر کیپٹل گین پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے

بجٹ دستاویز کے مطابق فائلرز کی شرح میں 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 45 فیصد ٹیکس کی تجویز ہے۔

دستاویز کے مطابق سگریٹ کے فلٹر میں استعمال ہونے والے ایسٹیٹ ٹو پر 44 ہزار روپے فی کلو ایف ای ڈی عائد کیا گیا، جس کے نفاذ سے اسمگل اور جعلی سگریٹ کا سدباب ممکن ہوگا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سیمنٹ پر ایف اے ڈی 2 روپے فی کلو سے بڑھا کر 3 روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ نئے پلاٹوں، کمرشل و رہائشی پراپرٹی پر 5 فیصد ایف آئی ڈی کی تجویز ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …