google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کی تجویز - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے 20 فیصد اضافے کی تجویز

آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ قومی اسمبلی اجلاس میں آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے بجٹ پیش کر رہے ہیں جب کہ حکومت اس بجٹ کے ذریعے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے سلسلے میں مذاکرات کے دوران اپنا کیس مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی۔

حکومت کے عبوری منصوبے کے مطابق پیش کیے جانے والے بجٹ پر عام بحث 20 جون کو شروع ہوگی جو 24 جون تک جاری رہے گی، ارکان 26 اور 27 جون کو کٹ موشن پر بحث اور ووٹنگ میں حصہ لیں گے جب کہ 28 جون کو بجٹ کو منظور کیا جائے گا۔

آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …