google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال سے شادی پر خاموشی توڑ دی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال سے شادی پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ  اداکارہ سوناکشی سنہا نے ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

واضح رہے کہ 2020ء  سے بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے درمیان رومانوی تعلق اور  ڈیٹنگ کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

 بھارتی میڈیا ’آئی دیوا‘ سے بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پہلی بات یہ ہے کہ میری شادی سے کسی اور کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے اور دوسری بات یہ کہ یہ میری مرضی ہے، اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کے بارے میں اتنے پریشان کیوں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے زیادہ پوچھتے ہیں، اس لیے مجھے یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے۔‘

دوسری جانب ’ہندوستان ٹائمز‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق ماضی کے مشہور سابق اداکار شتروگھن سنہا کے صاحبزادے، لَو سنہا نے بھی ایک انٹرویو کے دوران اپنی بہن کی شادی سے متعلق خبروں پر ردِ عمل دیا ہے۔

لَو سنہا کا ’ہندوستان ٹائمز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’میں تبصرہ نہیں کروں گا، اگر آپ سوناکشی یا دوسرے شخص سے رابطہ کریں تو بہتر ہے، میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میرے پاس اس معاملے پر کہنے کو کچھ نہیں ہے۔‘

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بھارتی شوبز انڈسٹری کی یہ جوڑی اب رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک روپورٹ کے مطابق یہ جوڑا 23 جون کو شادی کر لے گا جبکہ ’ٹائمز ناؤ‘ کا کہنا ہے کہ سوناکشی اور ظہیر نے اپنی شادی کو میڈیا سے خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق قریبی دوستوں، خاندان کے افراد اور فلم ’ہیرامنڈی‘ کی کاسٹ تک کو سوناکشی سنہا کی شادی کے دعوت نامے موصول ہو چکے ہیں۔

سوناکشی کی شادی کا دعوت نامہ میگزین کے سرورق سے ملتا جلتا ہے جس پر ’افواہیں سچ ہیں‘ جیسے الفاظ درج ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران شتروگھن سنہا کا بھی بیٹی کی  شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی تک مجھے اس سے متعلق کچھ معلوم نہیں، جب مجھے بتایا جائے گا تو میں دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گا۔

شتروگھن سنہا نے مزید کہا تھا کہ انتخابی نتائج کے بعد میں ابھی دہلی میں ہوں، اپنی بیٹی کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی، سوناکشی نے مجھے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …