google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے، جس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور شہباز شریف ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں بجٹ 25-2024 میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی گئی۔

صدر آصف زرداری نے دوران گفتگو کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کو حالیہ دورہ چین کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے وزیراعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …