google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کینیڈا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

کینیڈا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ’اے‘ کے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد مخالف ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں، آج ہم بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔

کینیڈا کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اچھا ہدف دیں گے اور اس کا دفاع بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم جانتے ہیں پاکستان پر بہت دباؤ ہے اور ہم اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد عامر

کینیڈا: سعد بن ظفر، ایرون جانسن، نونیت دھلیوال، پرگت سنگھ، نکولس کِرٹن، شریاس مووا، رویندرپال سنگھ، ڈیلن ہیلیگر، کلیم ثنا، جنید صدیقی، جیریمی گورڈن

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …