google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سوناکشی سنہا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

سوناکشی سنہا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ سوناکشی سنہا 23 جون 2024 کو اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

جبکہ ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جوڑا اپنی شادی کو خفیہ رکھے گا۔

چند روز قبل ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔

دونوں نے اپنے تعلقات کی عوامی سطح پر تصدیق تو نہیں کی لیکن جب ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر اداکارہ کے ساتھ یادگار لمحات پر مبنی تصاویر پوسٹ کیں تو معاشقے کی افواہوں کا بازار گرم ہوا۔

ظہیر اقبال نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے (Happy Birthday Sonzzz) لکھا تھا۔

اس سے قبل سوناکشی سنہا کے دوست نے ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی ایسا سوچا ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں، سوچنے والے کو سوچنے دیں کیونکہ یہ اس کیلیے بہتر ہے۔

انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں سے کہا تھا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں اور سوناکشی سنہا ایک ساتھ ہیں تو یہ آپ کیلیے اچھا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …