ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔
نیویارک میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا میچ نیساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، میچ سے قبل ہلکی بارش ہوئی، جس کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے۔
بھارت آئرلینڈ کے خلاف جیتنے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔