سربراہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کرپشن کو صنعت کا درجہ دے دیا ہے۔
کراچی میں خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پہلےکرپشن ڈویلپمنٹ کی بائی پراڈکٹ ہوتی تھی، اب ڈویلپمنٹ کرپشن کی بائی پراڈکٹ ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گزشتہ 15 سال میں سندھ حکومت کو این ایف سی ایوارڈ میں 22 ہزار ارب روپے ملے ہیں، انصاف کے بغیر تو گھر نہیں چل سکتا نظریاتی ملک کیسے چلے گا؟