google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پہلے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں 5 ہزار 243 ارب روپے کا اضافہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پہلے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں 5 ہزار 243 ارب روپے کا اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں 5 ہزار 243 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق اپریل 2024 تک وفاقی حکومت کا قرض 66 ہزار 83 ارب روپے سے تجاویز کر گیا تھا۔

مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مرکزی حکومت کا قرض 710 ارب روپے بڑھا،

مالی سال کے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے اندرونی قرض میں 5 ہزار 672 ارب روپےکا اضافہ ہوا، جبکہ اسی دوران مرکزی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 430 ارب روپے کم ہوا۔

دستاویز کے مطابق اپریل 2024 تک وفاقی حکومت کا اندرونی قرض 44 ہزار 482 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 21 ہزار 602 ارب روپے رہا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …