google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیر خزانہ نے شرحِ سود میں کمی کا امکان ظاہر کردیا - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

وزیر خزانہ نے شرحِ سود میں کمی کا امکان ظاہر کردیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے شرحِ سود میں کمی کا امکان ظاہر کردیا۔

چین میں پاک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی مناسبت سے شرحِ سود میں کمی آئے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، ہماری توجہ معاشی اور اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر ہے۔

اس موقع پر پاک بزنس فورم سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 84 اداروں کی نجکاری پر غور کیا جارہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …