سی پیک کےتحت چھ ارب ستر کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں بڑے بریک تھروکی راہ ہموار ہونے لگی-
وزیراعظم شہبا زشریف کےدورہ چین میں ایم ایل ون منصوبے کےمالی معاملات طے پانےکاامکان ہے-
ایم ایل ون منصوبے کے لیے فنانسنگ معاہدےکے امورکو حتمی شکل دی جائے گی۔ معاملات طےپانےپرپاکستان اور چین کےدرمیان فنانسنگ کامعاہدہ ہوگا۔
حکومتی ذرائع کےمطابق ایم ایل ون منصوبے کےلیے85فیصد یا پانچ ارب ستر کروڑ ڈالرز فنڈزچین کی جانب سے فراہم کیےجانےکاامکان ہےجبکہ منصوبے کےلیےپاکستان اپنے وسائل سے 15 فیصد یا تقریباً ایک ارب ڈالرز فنڈزفراہم کرے گا۔