ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے حکومت سندھ سے کراچی میں ہاؤسنگ اتھارٹی کی توسیع کے لیے اراضی مانگ لی۔
ڈی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام لکھے گئے خط میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی کی توسیع کے لیے 5 سے 6 ہزار ایکڑ اراضی مانگی گئی ہے۔
اس پر وزیر اعلیٰ ہاؤس نے ڈی سی کیماڑی کو اراضی کے سروے اور مناسب جگہ کی نشاندہی کی ہدایت کردی۔