google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف بی آر نے قومی خزانہ کو ٹیکس فراڈ کا ایک نیٹ ورک پکڑ لیا - UrduLead
ہفتہ , جنوری 11 2025

ایف بی آر نے قومی خزانہ کو ٹیکس فراڈ کا ایک نیٹ ورک پکڑ لیا

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو حیدر آباد اور کراچی نے قومی خزانہ کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس جرائم/ دھوکہ دہی کے خلاف مہم کے دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو حیدر آباد اور کراچی نے قومی خزانہ کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کا ایک نیٹ ورک پکڑ لیا۔

مکمل چھان بین کے بعد کراچی اور حیدرآباد کے ڈائریکٹوریٹس جنرل نے سیلز ٹیکس ایکٹ1990 کی دفعات کے تحت میسرز رحمان انٹرپرائززکے خلاف 10 ارب روپے اور میسرز زیڈ اے امپکس کے خلاف11.692 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ کے مقدمات کی ایف آئی آرز درج کرائی ہیں۔

تحقیقات میں جعلی یونٹس /کمپنیوں کے قیام اور سیلز ٹیکس کی جعلی انوائسز جاری کرنے والے منظم گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے بھی اپنی تفصیلی فنانشل انوسٹی گیشن رپورٹس میں دھوکہ دہی پر مبنی ان سرگرمیوں کی توثیق کی ہے۔

کاروائی میں تاخیر کرانے اور تحقیقات پر اثر انداز ہونے کے لئے ملزمان نے مختلف فورمز پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف بہت سی من گھڑت شکایات درج کرائی ہیں۔

حال ہی میں سپیشل جج سنٹرل I لاہور کی عدالت میں ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریو نیو اور دیگر افسران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے ایک پرائیویٹ شکایت دائر کی گئی تھا جسے لاہور ہائی کورٹ نے 3 جون 2024 کو معطل کردیا ہے۔

ایف بی آر اور اس کی فیلڈ فارمیشنز ٹیکس سے متعلقہ دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو پکڑنے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

جعل سازوں کے احتساب سے نہ صرف اربوں روپے کے محصولات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ حقیقی ٹیکس دہندگان کے لئے ایک منصفانہ اور مساویانہ ماحول کو فروغ دیا جا سکے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

ملک میں  ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ وفاقی …