google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا کی عمان کو سپر اوور میں شکست - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا کی عمان کو سپر اوور میں شکست

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے تیسرے میچ میں نمیبیا کی ٹیم نے عمان کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کی ٹیم 109 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی اور اس طرح نمیبیا کو میچ جیتنے کے لیے 110 رنز کا ہدف ملا۔

عمان کی جانب سے خالد کائل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ذیشان مقصود 22، آیان خان 15 اور شکیل احمد 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نمیبیا کے روبن ٹرمپلن نے 4، ڈیوڈ ویزے 3، گرہارڈ ایراسمس نے 2 اور برنارڈ شولز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم بھی 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا سکی اور یوں میچ کا نتیجہ سپر اوور پر چلا گیا۔

نمیبیا نے سپر اوور میں عمان کو 22 رنز کا ہدف دیا، عمان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنا سکی اور یوں نمیبیا کی ٹیم میچ 11 رنز سے جیت گئی۔ 

گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے میچ میں امریکا نے کینیڈا اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …