google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سندھ کے 19 اضلاع میں انسداد پولیومہم کا آغاز - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

سندھ کے 19 اضلاع میں انسداد پولیومہم کا آغاز

محکمہ صحت سندھ کے تحت صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لیے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، 7 روزہ مہم میں سندھ کے 19 اضلاع کے 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے آج (3 جون) سے 9 جون تک سندھ کے 19 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے، 7 روزہ مہم میں 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ میں والدین کی جانب سے انکار ایک چیلنج ہے، پولیو کے قطرے بچے کو زندگی بھر کی معذوری سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے پیغام دیا کہ کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے، والدین پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر …