پنجاب بھر میں گرم موسم کی وجہ سے خسرہ کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے باعث صورتحال تاحال باعث تشویش ہے،
اسپتالوں میں اس انفیکشن کی علامات کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں خسرہ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ مزید 279 بجے متاثر ہوگئے۔
اعداد وشمار کے مطابق شیخوپورہ سے38، فیصل آباد40، لاہور29، گجرانوالہ سے 25 بچے سرکاری اسپتالوں میں آئے۔
بہاولپور24،ملتان 15،راولپنڈی سے11کیس رپورٹ ہوئے۔
طبی ماہرین کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچے خسرے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کاکورس مکمل کروائیں، علاقے میں کسی بچے کو خسرہ ہو تو بچوں کو دور رکھیں۔
بچوں کی خوراک بہتر کریں، غذائی آلودگی کاشکار بچوں کے لیے خسرہ جان لیوا ہے۔