ٹی20 ورلڈکپ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارت کو سہولیات مہیا کرنے پر دیگر ٹیموں نے اعتراض اٹھادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، جنوبی افریقا اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے امریکا میں سفری رکاوٹوں اور انفرا اسٹرکچر کے ناقص نظام پر آئی سی سی کو شکایت درج کروادی۔
امریکی ریاست فلوریڈا سے نیویارک سفر کے دوران سری لنکا اور آئرش ٹیم کے کھلاڑیوں کی چارٹر فلائٹ 7 گھنٹے تاخیر سے پہنچی جس پر انہیں کوئی اَپ ڈیٹ فراہم نہیں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کو جمعہ کی شب 8 بجے تک نیویارک پہنچنا تھا لیکن ٹیمیں اگلے دن صبح 5 بجے پہینچیں، جس کے باعث سری لنکا نے پریکٹس سیشن کو منسوخ کردیا جبکہ لنکن ٹائیگرز کی ٹیم کا ہوٹل میدان سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے جس سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارتی ٹیم کو میدان کے قریب ہوٹلز میں ٹھہروایا گیا۔
دوسری جانب سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں میچ اپنے ایک میچ کے فوراً بعد ڈیلاس کیلئے روانہ ہوں گی جس کیلئے انکے شیڈول میں کوئی وقفہ موجود نہیں ہے۔
رہائش اور ناقص سفری انتظامات کے باعث آئی سی سی کی لاجسٹکس میں ٹیموں کیساتھ ناروا سلوک پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ تمام ٹیموں کو مساوی حقوق دیئے جائیں۔