google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بجلی مزید 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بجلی مزید 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

ایک ماہ کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری ہوگا۔

 نیپرا اتھارٹی نے دوران سماعت سوال کیا کہ نیپرا تو نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے کی اجازت نہیں دیتی مگر حکومت نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرتی ہے؟ نقصانات کی بنیاد پر ہی لوڈشیڈنگ  کرنی ہے تو ایکٹ میں ترمیم  کرنا ہوگی۔

 این پی سی سی حکام کا مؤقف ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اپریل میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری کم تھا، اپریل میں ہائیڈرو پلانٹس کی مینٹی ننس کے باعث پیداوار کم رہی۔

 این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق ملک میں 21ہزار 600 میگاواٹ تک بجلی پیدا کر رہے ہیں، پیداوار آگے چل کر 22 سے 23ہزار میگاواٹ تک جا سکتی ہے، آزاد کشمیر کے بجلی ٹیرف میں تبدیلی کا پاکستان پر اثر نہیں پڑے گا۔

حکام سی پی پی اے کے مطابق ملک میں اس وقت نیٹ میٹرنگ سے 2ہزار میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، اللہ نے کرم کیا،ہمارے پاس پانی زیادہ ہے، پن بجلی کی پیداوار بھی زیادہ ہے۔ مارچ تک 6600 میگاواٹ تک کی سولر پلیٹس درآمد کی جاچکی تھیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …