آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کل نیو یارک میں منعقد ہو گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے اور کل جمعہ کو پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان میچ پورٹ اف سپین میں کھیلا جائے گا، دوسرا وارم اپ میچ ڈیلاس میں کینیڈا اور نیدرلینڈ کے درمیان ہو گا جبکہ تیسرا میچ ٹاروبہ میں پاپوا نیو گنی اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔
چوتھا میچ لاڈر ہل میں آئر لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جبکہ پانچواں میچ افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔
وارم اپ میچوں میں سب سے آخری میچ یکم جون کو بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان نیویارک میں کھیلا جائے گا،
اسی روز نیویارک میں رات کے وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کرکٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔