پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ حرامانی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے جَلد ایک سے دو گانے ریلیز ہونے والے ہیں۔
حرا مانی نے حال ہی میں اپنے نئے ڈرامے کی کاسٹ کے ہمراہ پاکستانی جریدے ’فوشیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا ہے۔
اس دوران اداکارہ کا مصروفیت سے متعلق بات کرتے ہوئے بتانا تھا کہ وہ آج کل کچھ ڈراموں میں بہت مصروف ہیں۔
اداکارہ کا بتانا تھا کہ انہوں نے کنسرٹس بھی کر رکھے ہیں، اُنہیں اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے۔
حرا مانی نے مزید کہا کہ میں نے کبھی تھیٹر ڈرامہ پرفارم نہیں کیا ہے مگر لائیو کنسرٹس کے دوران اُنہیں تھیٹر ڈرامے جیسا محسوس ہوتا ہے۔
حرا مانی کا کہنا تھا کہ اس وقت میرا کوئی بھی ڈرامہ آن ایئر نہیں ہے کیوں کہ میں نے ڈراموں سے ایک سال کے لیے وقفہ لیا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ڈراموں میں اداکاری کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے، اب اُن کا ارادہ ہے کہ وہ کنسرٹس کے ساتھ ساتھ اپنے سنگل گانے بھی ریلیز کریں گی۔