google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز

نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔

وزارت خزانہ بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق  بجٹ میں آئی ایم ایف شرائط کو شامل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیرِ خزانہ نے عوام دوست بجٹ کی تیاری پر قائم مقام صدر کو بریفنگ دی، ساتھ ہی وزیرِ خزانہ نے منہگائی پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ منہگائی میں واضع کمی حکومت کی مسلسل اور غیر متزلزل اقدامات کا ثمر ہے۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ضرورت ہے، محصولات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت کےشعبے کوسہارا دینے کےلئے بھی خصوصی اقدامات کیےجائیں، زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ  کسان دوست بجٹ لایا جائے تاکہ زراعت کا شعبہ ترقی کرے، زرعی شعبہ خصوصی توجہ کا حامل ہے ، دیرپا اقدامات ضروری ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …