ملک میں بجلی کی طلب میں واضح کمی کے باوجود شارٹ فال ختم نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23 ہزار 500 اور رسد 19 ہزار 500 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے، ملک میں اس وقت 4 ہزار میگاواٹ کے قریب شارٹ فال ہے۔
سولر انرجی اور بجلی مہنگی ہونے سے ڈیمانڈ میں روز 22 فیصد تک کمی دیکھی جا رہی ہے، گزشتہ سال انہی دنوں بجلی کی ڈیمانڈ 5 ہزار میگاواٹ زیادہ تھی۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشہ سال بجلی کی طلب روز 28 ہزار میگاواٹ تک چلی جاتی تھی،
لیسکو میں اس وقت لوڈشیڈنگ صرف ہائی لاسز فیڈرز پر ہو رہی ہے، دیگر کمپنیوں میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
خیبرپختونخوا اور سندھ کے زیادہ چوری والے علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔