google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر

بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مانگا ہے۔

نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی۔

بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی من و عن منظوری سے بجلی صارفین پر تقریباً 35 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی اور اس کا اطلاق رواں ماہ کے بلز میں کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …