پاکستان ٹیم نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 15 چھکے لگا دیے۔
قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے 6، رضوان اور اعظم خان نے 4، 4 جبکہ صائم ایوب نے ایک چھکا لگایا۔
اس سے قبل پاکستان نے ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 12 چھکے لگائے تھے۔
آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے اننگز کے پاوور پلے میں پانچ چھکے لگائے۔
واضح رہے کہ تاریخ میں صرف دوسری مرتبہ پاکستانی بیٹرز نے پاور پلے میں پانچ چھکے مارے ہیں۔
پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ڈبلن میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ سیریز میں واپسی کرلی۔
فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ اور سنچری شراکت کی بدولت پاکستان نے آئرلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مات دی۔
گرین شرٹس نے 194 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا، فخر زمان نے 40 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے۔
محمد رضوان نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 140رنز کی پارٹنر شپ بنی۔