google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیراعظم نے کشمیر کی صورت حال پر آج ہنگامی اجلاس بلالیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وزیراعظم نے کشمیر کی صورت حال پر آج ہنگامی اجلاس بلالیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔

اجلاس صبح وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نمائندے اور دیگر اہم حکام شریک ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، وزیر فوڈ سیکیورٹی اور  وزیر توانائی بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور آزاد کشمیر حکام کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے جس کے باعث ڈیڈلاک تاحال برقرار رہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں، آزاد کشمیر کے مسائل بات چیت اور مشاورت سے حل کریں،

سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں اور آزاد کشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے، دشمن عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق سے رابطہ کرکے وہاں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،

انہوں نے کہا صورتحال سے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے، احتجاج کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …